پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار مندی، 100 انڈیکس 6438 پوائنٹس گر گیا

ہفتہ 18 جولائی 2026 21:51

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار مندی، 100 انڈیکس 6438 پوائنٹس گر گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2026ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں رواں کاروباری ہفتے میں رجحان منفی رہا۔

(جاری ہے)

ایک ہفتے میں انڈیکس 6 ہزار 438 پوائنٹس کم ہوکر 1 لاکھ 75 ہزار 802 پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7 ہزار 798 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 81 ہزار 148 رہی، جبکہ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 1 لاکھ 73 ہزار 349 رہی۔