سونے کی قیمت میں 2400 روپے فی تولہ اضافہ

ہفتہ 18 جولائی 2026 17:20

سونے کی قیمت میں 2400 روپے فی تولہ اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2026ء) مقامی مارکیٹ میں ہفتہ کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 236 روپے تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2057 روپے کے اضافہ سے 3 لاکھ 63 ہزار 713 روپے جبکہ 22 قیراط 10گرام سونے کی قیمت 1885 روپے کے اضافہ سے 3 لاکھ 33ہزار 415 روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 24 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت4018 ڈالر ہو گئی۔ اسی طرح چاندی کی قیمت فی تولہ قیمت 41 روپےکے اضافہ سے 6070 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 36 روپے کے اضافہ سے 5204 روپے ہو گئی۔ بین الاقوامی منڈی میں چاندی کی قیمت میں 0.41 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس کے بعد چاندی کی فی اونس قیمت 55.91 ڈالر ہو گئی۔