Live Updates

لاہور میں ایل پی جی سرکاری نرخ سے کہیں مہنگی فروخت

جمعہ 17 جولائی 2026 23:51

لاہور میں ایل پی جی سرکاری نرخ سے کہیں مہنگی فروخت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2026ء) لاہور میں سرکاری نرخوں کے برعکس ایل پی جی کی من مانی قیمتوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور زائد قیمت وصول کرنے والے ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شہریوں کے مطابق سرکاری قیمت 241 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 350 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متعدد ڈیلرز سرکاری نرخنامے کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں، جس سے عام صارفین شدید متاثر ہو رہے ہیں۔شہریوں نے کہا کہ ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث گھریلو اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے اور متوسط و کم آمدن طبقے کے لیے گھریلو بجٹ برقرار رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ انتظامیہ اور ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کیا کہ سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنانے کے لیے مؤثر کریک ڈاؤن کیا جائے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث ڈیلرز کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ صارفین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات