تھانہ فقیر آباد پولیس کا شیشہ ہاؤس پر چھاپہ، مختلف جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار

ہفتہ 18 جولائی 2026 23:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2026ء) ایس ایچ او تھانہ فقیرآباد عاقب خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ چارسدہ روڈ صادق پلازہ میں قائم شیشہ ہاؤس میں کارروائی کرتے ہوئے حقہ کے ذریعے تمباکو نوشی اور دیگر جرائم میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق کیپٹل سٹی پشاور پولیس کے مطابق منشیات سمیت دیگر برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی فقیرآباد سرکل اعجاز نبی کی نگرانی میں کئے گئے آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان میں صفدر خان، سہیل، اکرام، صادق، عمر، ابراہیم، سمیر، آفاق احمد، شعبان، اسد، محمدعلی، جبران، شاہ خان، ثاقب اور عادل شامل ہیں۔

کارروئی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 6عدد حقے، فلیورز، اور متعدد اوزار بھی برآمد کرلئے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔