چینی صدر نے مختلف ممالک میں نئے سفیروں کی تقرری کر دی

پیر 20 جولائی 2026 21:44

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2026ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق نئے سفیروں کی تقرری کر دی۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات پیر کو جاری کیے گئے سرکاری بیان میں بتائی گئی۔

(جاری ہے)

بیان مین بتایا گیا کہ شیانگ بو کو عراق میں چین کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے، جہاں وہ چوئی وی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ یانگ یون ڈونگ کو قبرص میں چین کا نیا سفیر تعینات کیا گیا ہے، وہ لیو یان تا کی جگہ خدمات انجام دیں گے اور ژانگ شیانگ یان کو پاناما میں چین کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے، جہاں وہ شو شویوآن کی جگہ فرائض انجام دیں گے ۔