Live Updates

ایران کا جنوبی صوبے ہرمزگان میں امریکی MQ-9 ریپر ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران امریکی فوج کم از کم 45 MQ-9 ریپر ڈرونز کھو چکی ہے، جو اس کے مجموعی بیڑے کا25 فیصد بنتے ہیں، رپورٹ

جمعہ 14 اگست 2026 20:15

ایران کا جنوبی صوبے ہرمزگان میں امریکی MQ-9 ریپر ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
تہران /واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2026ء) ایران نے جنوبی صوبے ہرمزگان میں امریکی MQ-9 ریپر ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق، پاسدارانِ انقلاب کے نئے جدید فضائی دفاعی نظام نے ہرمزگان کے علاقے میں ایک MQ-9 ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا امریکی ڈرونز کو آبنائے ہرمز کے اطراف بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا تاہم ایران کے لیے یہ نسبتا آسان اہداف ثابت ہوتے ہیں کیونکہ یہ ڈرونز کم رفتار سے اور اکثر کم بلندی پر پرواز کرتے ہیں۔

دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ نے 3 امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران امریکی فوج کم از کم 45 MQ-9 ریپر ڈرونز کھو چکی ہے، جو اس کے مجموعی بیڑے کا تقریبا 25 فیصد بنتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکا کے پاس اب 145 ایم کیو نائن ڈرونز باقی بچے ہیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات