پاکستان نے 14 سال بعد ’ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026‘ کیلئے کوالیفائی کرلیا

قومی جونیئر ویمنز ٹیم نے یہ تاریخی کامیابی ’ویمنز جونیئر اے ایچ ایف کپ 2026‘ میں اپنی شاندار کارکردگی پر حاصل کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 22 جولائی 2026 11:27

پاکستان نے 14 سال بعد ’ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026‘ کیلئے کوالیفائی کرلیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جولائی 2026ء ) پاکستان ویمنز جونیئر ہاکی ٹیم نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے 14 سال کے طویل عرصے بعد ’ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026ء‘ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس بات کی باقاعدہ تصدیق ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو ارسال کردہ ایک رسمی خط کے ذریعے کی ہے۔

(جاری ہے)

 

ایشین ہاکی فیڈریشن کے صدر فومیو اوگورا کی جانب سے بھیجے گئے تہنیتی خط میں بتایا گیا ہے کہ قومی جونیئر ویمنز ٹیم نے یہ تاریخی کامیابی ’ویمنز جونیئر اے ایچ ایف کپ 2026ء‘ میں اپنی شاندار کارکردگی اور بہترین حتمی رینکنگ کی بنیاد پر حاصل کی ہے۔

 
اس شاندار کامیابی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران نے ٹیم کی کھلاڑیوں، آفیشلز اور کوچنگ اسٹاف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے قومی ویمنز ہاکی کی بحالی اور روشن مستقبل کی طرف ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔