ڈیوڈ وارنر نے شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کا جرم قبول کرلیا، اگلے ماہ سزا سنائی جائے گی

رواں سال اپریل میں شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے پر ڈیوڈ وارنر کو سڈنی میں چارج کیا گیا تھا جس کی تصدیق رینڈم ٹیسٹ کے ذریعے کی گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 22 جولائی 2026 14:32

ڈیوڈ وارنر نے شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کا جرم قبول کرلیا، اگلے ماہ سزا ..
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جولائی 2026ء ) سابق آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کا جرم قبول کرلیا۔ 
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال اپریل میں شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے پر ڈیوڈ وارنر کو سڈنی میں چارج کیا گیا تھا جس کی تصدیق رینڈم ٹیسٹ کے ذریعے کی گئی۔ 
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں ڈیوڈ وارنر کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ ڈیوڈ وارنر نے ذمہ داری قبول کی ہے اور اسے احمقانہ حرکت قرار دیا ہے، ڈیوڈ وارنر کے بدھ کو سماعت کے دوران ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں تھی۔

(جاری ہے)

 
ڈیوڈ وارنر کے وکیل نے عدالت کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ وارنر نے جرم قبول کیا ہے تاہم 18 اگست کو سماعت کے دوران ڈیوڈ وارنر کو سزا سنائی جائے گی۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس چارج کی کم سے کم سزا 6 ماہ کے لیے ڈرائیونگ کے لیے نااہل ہونا، 2200 آسٹریلوی ڈالرز جرمانہ اور 9 ماہ کے لیے جیل کی سزا بھی شامل ہے۔ 
واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ کے دوران چند روز چھٹیاں گزارنے سڈنی گئے تھے، چھٹیوں میں دوستوں کی دعوت کے بعد گھر واپس جاتے ہوئے ڈرنک ڈرائیو ٹیسٹ ہوا، ڈیوڈ وارنر کا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہیں چارج کیا گیا۔