پاکستانی باکسرز کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کے ایونٹس میں 5 ویٹ کیٹگریز میں قسمت آزمائی (کل )سے کریں گے

بدھ 22 جولائی 2026 17:29

پاکستانی باکسرز کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کے ایونٹس میں 5 ویٹ کیٹگریز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2026ء) پاکستانی باکسرز کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کے ایونٹس میں 5 ویٹ کیٹگریز میں قسمت آزمائی (کل)جمعرات سے گلاسگو سکاٹ لینڈ میں کریں گے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ پاکستانی باکسرز تین مردوں اور دو خواتین کے ویٹ کیٹگریز میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

مردوں کی ویٹ کیٹگریز میں سمامہ رحمن (55کلو گرام)، قدرت اللہ (60کلو گرام)اور افضل خان پٹھان (65 کلو گرام)میں جبکہ خواتین کے ویٹ کیٹگریز میں ملائیکہ زاہد (54 کلو گرام)فاطمہ زہرا (60 کلوگرام)حصہ لیں گے۔کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کے مقابلے 23 جولائی سے 2 اگست تک گلاسگو سکاٹ لینڈ میں منعقد ہونگے۔ جس میں مختلف ملکوں کے باکسرز اپنی قسمت آزمائی کریں گے۔