سرفرازاحمد کے بہنوئی عامر وحید صدیقی انتقال کرگئے

بدھ 22 جولائی 2026 17:29

سرفرازاحمد کے بہنوئی عامر وحید صدیقی انتقال کرگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2026ء) سابق قومی کپتان اور موجودہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ سرفراز احمد کے بہنوئی عامر وحید صدیقی انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کے بہنوئی کا انتقال گزشتہ روز عمان میں ہوا۔ نمازہ جنازہ کے بعد مرحوم کی تدفین عمان میں ہی عمل میں لائی گئی۔مرحوم کراچی ریجن کرکٹ کی معروف شخصیت ضیاء صدیقی کے چھوٹے بھائی تھے۔