پاکستان اور ویسٹ انڈیز الیون کا پریکٹس میچ بغیر نتیجے کے ختم

بدھ 22 جولائی 2026 17:29

پاکستان اور ویسٹ انڈیز الیون کا پریکٹس میچ بغیر نتیجے کے ختم
کوئنز پارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2026ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پریکٹس میچ بغیر نتیجے کے ختم ہوگیا۔کوئینز پارک کرکٹ کلب میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 455 اور دوسری اننگز میں 219 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔پاکستان کی جانب سے محمد علی نے 5، عامر جمال اور علی عثمان نے 2، 2 جبکہ محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا باقاعدہ آغاز 25 جولائی سے شروع ہوگا۔