پاکستانی فٹبالر عبداللہ اقبال نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ڈیبیو کر لیا

عبداللہ اقبال یوئیفا چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والے پاکستان قومی ٹیم کے پہلے فعال کھلاڑی بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 22 جولائی 2026 11:40

پاکستانی فٹبالر عبداللہ اقبال نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ راؤنڈ ..
میالبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جولائی 2026ء ) پاکستانی فٹبالر عبداللہ اقبال یوئیفا چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والے پاکستان قومی ٹیم کے پہلے فعال کھلاڑی بن گئے۔
23 سالہ پاکستانی فٹبالر عبداللہ اقبال نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ڈیبیو کر لیا۔ 
عبداللہ اقبال 62ویں منٹ میں سویڈش کلب میالبی کی جانب سے لنکن ریڈ امپس کے خلاف میدان میں آئے۔

(جاری ہے)

 
اس کے ساتھ ہی عبداللہ اقبال نے یوئیفا چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والے پاکستان قومی ٹیم کے پہلے فعال کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔ 
پاکستانی نژاد اتزاز حسین پاکستان کی نمائندگی سے قبل یوئیفا چیمپئنز لیگ کوالیفائرز کھیلے تھے۔ 
اس کے علاوہ پاکستانی نژاد غیاث زاہد نے یوئیفا چیمپئنز لیگ میں اے پی او ای ایل کی نمائندگی کی تھی تاہم وہ پاکستان کی جانب سے نہیں کھیلے۔