درگئی میں کلاس فور ملازمین تحصیل کابینہ تحلیل، 15 اگست کو نئے انتخابات

بدھ 22 جولائی 2026 22:49

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2026ء) کلاس فور ملازمین (محکمہ تعلیم یونٹ) تحصیل درگئی کی کابینہ تحلیل کر دی گئی۔ اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر قجیر رحمان منعقد ہوا۔ اجلاس میں موجودہ کابینہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ شیرباز خان نے کہا کہ اپنی مدت میں کلاس فور ملازمین کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کی گئی اور کسی سودے بازی پر سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ضلعی صدر نے نئے انتخابات کے لیے عبداللہ کو نگران صدر اور جہانزیب خانکو الیکشن کمشنر مقرر کر دیا، الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔کاغذات نامزدگی 25 جولائی سے 8 اگست تک ،کاغذات کی واپسی 10 اگست،حتمی فہرست 14 اگست اور انتخابات15 اگست الیکشن کمشنر جہانزیب خان کے مطابق ہائر سیکنڈری، ہائی، مڈل اور پرائمری سکولوں کے کلاس فور ملازمین 8 اگست تک اپنے پینل کے ساتھ کاغذات جمع کرا سکتے ہیں۔\378