پنجاب میں ریکارڈ بارش کے باوجود نکاسی آب کا نظام موثررہا‘مریم اورنگزیب

وزیراعلی پنجاب خود بھی تمام انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں‘ سینئر وزیر کی گفتگو

بدھ 22 جولائی 2026 22:41

پنجاب میں ریکارڈ بارش کے باوجود نکاسی آب کا نظام موثررہا‘مریم اورنگزیب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2026ء) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریکارڈ بارش کے باوجود پورے پنجاب میں مشینری متحرک رہی اور نکاسی آب کا عمل تیزی سے جاری رہا،اس وقت ریکارڈ بارش ہو رہی ہے اور ریکارڈ کام بھی کیا جا رہا ہے، پنجاب کے 41 اضلاع میں مشینری موجود ہے اور تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ منگل کے روز گوجرانوالہ میں ریکارڈ بارش ہوئی، تاہم بروقت نکاسی آب کو یقینی بنایا گیا، سیف سٹی کے ذریعے صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب خود بھی تمام انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماضی میں کئی کئی ہفتے پانی کھڑا رہتا تھا، مگر اب ایسا نہیں ہے، لاہور ہائیکورٹ اور لکشمی چوک جیسے اہم مقامات کو بھی فوری طور پر کلیئر کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مون سون سیزن سے قبل پنجاب حکومت نے پیشگی انتظامات مکمل کر لیے تھے۔