آزاد کشمیر کے انتخابات ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں کرائے جائیں، سردار یعقوب خان
انتخابات کے طریقہ کار پر غیر ضروری تنازعات سے گریز کیا جانا چاہیے، سینئر رہنما پیپلز پارٹی
بدھ 22 جولائی 2026 20:25
(جاری ہے)
سردار یعقوب خان نے کہا کہ اگر پاکستان میں مقیم مہاجرینِ جموں و کشمیر کی نشستوں پر انتخابات پہلے ہوں گے تو اس سے مختلف قیاس آرائیاں جنم لیں گی، اس لیے بہتر یہی ہے کہ آزاد کشمیر کی تمام نشستوں پر ایک ساتھ پولنگ کرائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں بھی ایسے حالات کے مطابق گنجائش موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا موقف ہے کہ ریاست کے عوام کو ایک ہی وقت میں اپنی رائے کے اظہار کا حق ملنا چاہیے۔ ان کے مطابق ایسا ہونے سے انتخابی عمل پر اعتماد بڑھے گا اور کسی کو اعتراض کا موقع نہیں ملے گا۔سابق وزیراعظم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انتخابات کے دوران آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی سہولیات بند نہ کی جائیں تاکہ عوام، میڈیا اور بیرون ملک مقیم کشمیری اپنے اہل خانہ سے رابطے میں رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ مضبوط اور لازوال ہے، جسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔ کشمیری عوام نے ہمیشہ پاکستان کے لیے قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔سردار یعقوب خان نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ آزاد کشمیر کو کبھی صوبہ بنانے کی کوئی سوچ موجود رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے تناظر میں اٹھاتا رہا ہے اور یہی اس کا مستقل موقف ہے۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے زور دیا کہ انتخابات شفاف، منصفانہ اور تمام فریقوں کے لیے قابلِ قبول ہونے چاہییں تاکہ آزاد کشمیر میں سیاسی استحکام اور قومی یکجہتی کو فروغ مل سکے۔مزید اہم خبریں
-
مسلم لیگ(ن) کے سینیٹرعابد شیرعلی نے دوسری شادی کرلی
-
حکومت کا پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مزید بڑے اضافے کا اعلان
-
پیپلزپارٹی کہتی کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں، واضح کردوں کہ معاملہ ابھی پارلیمنٹ میں نہیں آیا
-
پی ٹی آئی کی اپنے قائد کیلئے این آراو لینے کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے
-
عمران خان کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا حکم قانون کے مطابق نہیں
-
متحدہ عرب امارات میں ممکنہ میزائل حملہ الرٹ کے بعد صورتحال تسلی بخش قرار
-
سوڈان: شمالی کردفان میں لڑائی کے نتیجہ میں ہلاکتیں اور نقل مکانی
-
صدرٹرمپ نے آبنائے ہُرمز کو امریکی علاقہ قرار دے کر نیا نقشہ شیئر کردیا
-
امریکا ایران جنگ؛ ثالث امریکا ایران مذاکرات سے پہلے ایران عمان دو طرفہ معاہدے کے منتظر ہیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے بَسنت لاہور2027 کا اعلان کر دیا
-
سپریم کورٹ کے حکم نامے بعد پی ٹی آئی کے منظرسے غائب کئی راہنما متحرک
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سرحد چیمبر کے صدر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.