سابق ایم این اے جویریہ ظفر آہیر کی اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ گیلانی سے ملاقات ، مختلف قومی امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 23 جولائی 2026 22:37

نورپورتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2026ء) خوشاب کی قابل فخر بیٹی ،سابق ایم این اے جویریہ ظفر آہیر نے اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ، جس میں مختلف قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کو گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیاب فتح پر دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ ملاقات کے دوران اس امید کا اظہار کیا گیا کہ سید یوسف رضا گیلانی اپنی دانشمندانہ قیادت اور بھرپور لگن کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کا سفر اسی جذبے سے جاری رکھیں گے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں قومی یکجہتی، جمہوری روایات کے فروغ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔