کشمیر میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے عوامی حمایت ضروری ہے، عمر عبداللہ

جمعہ 24 جولائی 2026 11:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ علاقے میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے عوام کی حمایت ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ، عمر عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز ایک حد تک عسکریت پسندی سے نمٹ سکتی ہیں، لیکن اس کا مکمل خاتمہ اسی وقت ممکن ہے جب عوام خود اس کے خلاف کھڑے ہوں۔ضلع اسلام آباد میں دو کشمیریوں کے مکانات کو منہدم کیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات بھارتی سپریم کورٹ کی ہدایات کی واضح خلاف ورزی ہیں۔