بھارت میں جین زی تحریک مودی سرکار کیلیے بڑا سیاسی امتحان بن گئی

تحریک نے مودی سرکار کی انتظامی نااہلی کو دنیا بھر کے سامنے عیاں کردیا ،بھارتی میڈیا

ہفتہ 25 جولائی 2026 14:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2026ء) بھارت میں نوجوانوں کی جین زی تحریک مودی سرکار کے لیے بڑا سیاسی امتحان بن گئی ہے۔ تحریک نے مودی سرکار کی انتظامی نااہلی کو دنیا بھر کے سامنے عیاں کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پیپر لیکس اور امتحانی بدانتظامی بی جے پی کمزور حکومتی گرفت کونمایاں کررہی ہے۔ طویل حکمرانی کے باوجود مودی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی صحافی نیہا پونیا کا کہنا تھا کہ مودی حکومت میں 152 پرچے لیک ہونے سے ساڑھی7 کروڑ طلبہ سخت متاثر ہوئے ہیں۔اسی طرح عالمی جریدے کے مطابق بی جے پی کا 12 سالہ سوشل میڈیا کنٹرول اب مودی مخالف نوجوانوں کی آواز میں بدل رہا ہے۔ مودی نواز میڈیا میں نظرانداز کیے جانے پرنوجوانوں نیسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا رخ کر لیا۔بھارتی جریدے کے بانی سدھارتھ وردراجن کے مطابق گودی میڈیا مودی حکومت کی حمایت جبکہ نوجوانوں کے مسائل کو نظر انداز کر رہا ہے۔علاوہ ازیں کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت احتجاج کے دوران پیلٹ گنز کے استعمال سے انکار کرتی رہی جبکہ متاثرہ طلبہ نے حقیقت آشکار کر دی ۔