وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

حمزہ شہباز کو وزیراعظم ہاؤس کے چھٹے فلور پر دفتر میں بیٹھا کریں گے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملات اور کارکنان کے مسائل حل کرنا ان کی اہم ذمہ داری ہوگی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 25 جولائی 2026 19:46

وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داری ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 25 جولائی 2026ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کی ہدایت پر وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی۔ میڈیا کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے وزیراعظم ہاؤس میں دفتر سنبھال لیا ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز وزیراعظم ہاؤس کے چھٹے فلور پر بیٹھا کریں گے، حمزہ شہباز نے گزشتہ روز مختلف وفاقی وزرا سے بھی ملاقاتیں کیں۔

حمزہ شہباز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملات سمیت کارکنان کے مسائل حل کرنے کیلئے بھی کمیٹی تشکیل دیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف سوموار سے باقاعدہ اپنے دفتری امور سرانجام دیں گے۔