سابق چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن پرویز بٹ انتقال کر گئے
اتوار 26 جولائی 2026 21:12
(جاری ہے)
پرویز بٹ نے مئی 1963 میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن میں شمولیت اختیار کی اور 43 برس سے زائد عرصے تک ادارے کی نمایاں خدمات انجام دیں۔
اپنے طویل اور شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے سائنسی، انجینئرنگ اور انتظامی شعبوں میں متعدد اہم ذمہ داریاں سنبھالیں۔ پاکستان کے مقامی ایٹمی فیول سائیکل، نیوکلیئر پاور پروگرام، انجینئرنگ اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کے فروغ میں ان کا کردار انتہائی اہم رہا۔ ان کی کاوشوں سے صحت، زراعت، صنعت، تحقیق اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال کو فروغ ملا جبکہ پاکستان کی تکنیکی خود انحصاری اور اسٹریٹجک استعداد بھی مزید مضبوط ہوئی۔ان کی غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات اور قائدانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں 2001 میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔ انہوں نے 2006 میں اپنی ریٹائرمنٹ تک کمیشن کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی سائنس و ٹیکنالوجی پروگرامز کی توسیع اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پرویز بٹ نے قومی خدمت کا سفر جاری رکھا۔ آپ 2006 سے 2008 تک وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی میں وفاقی سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے، جبکہ بعد ازاں 2013 تک پلاننگ کمیشن آف پاکستان میں نیوکلیئر انرجی کے مشیر رہے۔ اپنی وفات تک وہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی اور اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے مشیر کی حیثیت سے قومی اسٹریٹجک اور ایٹمی امور پر قیمتی رہنمائی بھی فراہم کرتے رہے۔ملک کے لیے ان کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے انہیں اعلیٰ ترین سول اعزازات سے نوازا، جن میں ستارہ امتیاز (1998)، ہلالِ امتیاز (1999) اور نشانِ امتیاز (2015) شامل ہیں۔پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اپنے سابق چیئرمین پرویز بٹ کی بے مثال قومی، سائنسی اور اسٹریٹجک خدمات کو ہمیشہ انتہائی عزت، احترام اور فخر کے ساتھ یاد رکھے گا۔ان کا انتقال ملک کے سائنسی، تکنیکی اور اسٹریٹجک شعبوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کا صوبائی ایمرجنسی سنٹرکا دورہ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پاکستان کی آم برآمدات 2026 سیزن کے دوران 44,882 ٹن تک پہنچ گئیں
-
پولیس کا آئس منشیات کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا،کروڑوں مالیت کی آئس اسمگلنگ کی کوشش ناکام
-
کراچی میں مزار کے قریب 3 بوریوں سے شخص کی کٹی ہوئی لاش برآمد
-
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جولائی کے دوران 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالر موصول
-
میر رضا قتل کیس میں اہم پیش رفت، مقتول کے معدے سے تیزاب کی موجودگی کے شواہد مل گئے
-
کراچی میں موبائل فون تاجر سے 38 لاکھ روپے کا سامان اور نقدی لوٹ لی گئی
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
-
سنگدل ماں نے اپنے جڑواں نومولود بچوں کو شاپنگ بیگ میں ڈال کر گلی میں پھینک دیا، ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج
-
ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ میں 4 لاکھ روپے لوٹنے والے ملزم سے رقم واپس
-
قائدا عظم محمد علی جناح نے اصولوں کے ساتھ زندگی گزارنے کا در س دیاہے، گورنرسندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.