طلبہ کے حق میں آواز کیوں نہ اٹھائی بھارتی اداکاروں کو لینے کے دینے پڑگئے
جب لاکھوں نوجوان اپنے مستقبل کے لیے سڑکوں پر موجود تھے تو ملک کی بااثر شخصیات کو بھی ان کا ساتھ دینا چاہیے تھا،مظاہرین
پیر 27 جولائی 2026 11:40
(جاری ہے)
طلبہ کے شدید احتجاج کے دبائو کے نتیجے میں بھارتی وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔
اس احتجاج کی بنیادی وجہ مئی میں ہونے والے ایک اہم امتحان کا پرچہ لیک ہونا تھا، جس کے باعث تقریبا 20 لاکھ طلبہ کو دوبارہ امتحان دینا پڑا، جبکہ متعدد طلبہ نے مبینہ طور پر خودکشی بھی کی تھی۔احتجاج کے دوران مظاہرین نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے پرامن طلبہ کے خلاف لاٹھی چارج، آنسو گیس اور مبینہ طور پر پیلٹ گنز کا بے دریغ استعمال کیا، تاہم اس کے باوجود بالی ووڈ اور کرکٹ کی کئی بڑی شخصیات نے اس معاملے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے رکھی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جن فنکاروں اور کھلاڑیوں کو عوام نے شہرت عزت اور دولت دی، وہ آج نوجوانوں کی مشکلات پر ان کا ساتھ دینے اور آواز بلند کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ان کے مطابق اگر معروف شخصیات صرف سوشل میڈیا پر اخلاقی حمایت کا اظہار بھی کرتیں تو اس سے احتجاج کرنے والے طلبہ کا حوصلہ بڑھتا۔اس حوالے سے اداکار سلمان خان نے اپنے بیان میں طلبہ سے گھروں کو واپس جانے اور والدین کو پریشان نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی صورتحال پر قابو پا لیں گے۔بھارتی اداکار انوپم کھیر نے طلبہ کے غصے کو جائز قرار دیتے ہوئے خبردار بھی کیا تھا کہ سیاسی عناصر اس تحریک سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔دوسری جانب معروف اداکار عامر خان کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جب انہوں نے اپنی فلم تھری ایڈیٹس کو سماجی کارکن سونم وانگچک کی زندگی سے منسلک قرار دینے کی تردید کی تھی۔ناقدین نے اداکاروں کے اس فعل کو احتجاجی تحریک سے فاصلہ اختیار کرنے کی کوشش قرار دیا، خصوصا اس وقت جب وانگچک نے طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے طویل بھوک ہڑتال کی تھی۔علاوہ ازیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما اور سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر بھی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہے۔سچن ٹنڈولکر نے ایک عمومی پیغام میں محنت، دیانت داری اور میرٹ کی حمایت کی، تاہم اپنے پیغام میں مودی حکومت یا طلبہ احتجاج کا براہ راست ذکر نہیں کیا۔اس کے برعکس سینئر اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی ووڈ اداکاروں کی اس خاموشی پر کھل کر تنقید کی، جبکہ معروف اداکارہ شبانہ اعظمی نئی دہلی پہنچ کر احتجاج میں شریک ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی آواز سننا ضروری ہے اور ان کی امیدوں کو کچلنے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر کے ٹاپ 2 ہزار ٹریڈرز میں پہلی پوزیشن! وقار ذکاء نے ٹریڈنگ کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا
-
محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں،دفترخارجہ
-
کروڑوں کی عمارت لیکن رات کو ڈاکٹر غائب، مریم نواز ہیلتھ کلینک پر شہری برس پڑا
-
ایران نے جوابی حملے روک دیے، ٹرمپ نے مذاکرات کے لیے مہلت دے دی
-
امریکہ میں سیئٹل فوڈ فیسٹیول میں اندھا دھند فائرنگ، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
-
میں گزشتہ سال ارب پتی بن گیا تھا ،رجب بٹ کا انکشاف
-
بھارتی وزیردفاع کا بیان مسترد، پاکستان کا ہر مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
-
بھارت اب پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کے جامع مذاکرات نہیں کرے گا، بھارتی وزیر دفاع
-
دبئی میں برطانوی بزنس مین کی مسلسل قید و بند پر تشویش
-
شام میں امید کا انحصار تعمیرنو اور اعتماد کی بحالی پر، یو این چیف
-
جنوبی افریقہ میں مسلح افراد کا حملہ، دو سگے بھائیوں سمیت 4 پاکستانی شہری جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.