ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سرگودھا نے گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کروانے کا اعلان کردیا

جمعہ 31 جولائی 2026 12:56

ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سرگودھا نے گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے مقابلے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2026ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سرگودھا نے گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر جبار حسین کھوکھر نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حافظ طاہر محمود بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن دو ٹورنامنٹس کا انعقاد کر رہی ہے جن میں انڈر-16 اور انڈر -17 کے مقابلے شامل ہیں اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ اور آزادی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے بھی منعقد ہونگے۔