معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ، مینز سنگلز کے مقابلوں میں بارہ کھلاڑیوں نے اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعرات 13 اگست 2026 13:32

معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ، مینز سنگلز کے مقابلوں میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ میں مینز سنگلز کے مقابلوں میں بارہ کھلاڑیوں نے اگلے رانڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر میں بائولرز اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لیژر سٹی بائولنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں مینز سنگلز کے مقابلے شروع ہوگئے مقابلوں کے پہلے روز بارہ کھلاڑیوں نے اگلے رانڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ان کھلاڑیوں میں ذیشان، فہیم، احمر سلڈیرا، غضنفر بلال، دانیال شاہ، ہارون، طیب، دانیال اعجاز، ایان، علی نعمان، معیز اور جنید شامل ہیں۔ مینز سنگلز کا فائنل (آج)جمعہ کو کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔