ایجبسٹن میں دی ہنڈریڈ کا میچ بھی سورج گرہن سے متاثر

اسٹیڈیم کی اسکرین اور انانسر شائقین کو بار بار سورج کی جانب براہ راست دیکھنے سے خبردار کرتے رہے

جمعرات 13 اگست 2026 13:32

ایجبسٹن میں دی ہنڈریڈ کا میچ بھی سورج گرہن سے متاثر
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں دی ہنڈریڈ 2026 کے دوران ایک غیر معمولی منظر دیکھنے کو ملا۔تفصیلات کے مطابق برمنگھم فینکس اور ایم آئی لندن کے درمیان میچ کے دوران جزوی سورج گرہن نے آسمان کو تاریکی میں بدل دیا۔میچ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوا جبکہ گرہن کا آغاز چھ بج کر پندرہ منٹ پر ہو چکا تھا۔

(جاری ہے)

شام سات بج کر گیارہ منٹ پر گرہن اپنے عروج پر پہنچا جب سورج کا 91.76 فیصد حصہ ڈھک گیا جبکہ یہ عمل رات آٹھ بج کر پانچ منٹ پر مکمل ہوا۔قدرتی روشنی مدھم ہونے کے باعث ایجبسٹن کی فلڈ لائٹس نے میدان کو روشن رکھا اور میچ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہا۔اس دوران اسٹیڈیم کی اسکرین اور انانسر شائقین کو بار بار سورج کی جانب براہ راست دیکھنے سے خبردار کرتے رہے۔مقابلے میں ایم آئی لندن نے 157 رنز بنائے جس کے جواب میں برمنگھم فینکس 155 تک پہنچ سکی اور صرف دو رنز سے میچ ہار گئی۔