دوسرے نعمان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مانیار کلب نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

جمعرات 13 اگست 2026 13:32

دوسرے نعمان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مانیار کلب نے کوارٹر فائنل ..
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) دوسرے نعمان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مانیار کلب نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، کوارٹر فائنل میں مانیار کلب کا مقابلہ پرنس کلب منگلور سے 17 اگست کو ہوگا۔ اس موقع پر مانیار فٹ بال کلب کے صدر حاجی نواب خان کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بلوگرام فٹ بال گرائونڈ میں جاری ٹورنامنٹ کا ایک اہم پری کوارٹر فائنل میچ مانیار کلب سوات اور ینگ فائٹر شموزو کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں مانیار کلب نے ینگ فائٹر شموزو کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

مانیار فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں میں ذیشان، سلمان جونئیر، سلمان سینئر،حسن خان (گول کیپر)، حبیب خان، طلحہ، سلمان نواب،مظہر، سلیمان، محمد سلام، عابد شاہ، عمران، ادریس، برہان، نورالحق اور عمیر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :