صدر ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کا ہائی پرفارمنس سینٹر جناح سٹیڈیم کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا

جمعہ 31 جولائی 2026 14:02

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2026ء) صدر ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ محمد عمر میر، صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن عمران رفیق ٹونی نے کرکٹ بورڈ کے متعلقہ عہدیداران کے ہمراہ ہائی پرفارمنس سینٹر جناح سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران ہائی پرفارمنس سینٹر کی مختلف سہولیات کا جائزہ لیا، گراؤنڈ سٹاف اور آفس سٹاف سے ملاقات کی جبکہ کرکٹ انفراسٹرکچر کو مزید جدید بنانے،کھلاڑیوں کو بہترین تربیتی و کھیل کی سہولیات فراہم کرنے اور انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔

یہ دورہ اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ سیالکوٹ میں کرکٹ کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی بہتر تربیت اور عالمی معیار کی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ ادارے یکجا ہو کر کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمد الیاس ہیپی، خزانچی ماجد رفیق اور شیخ سلیم شیخ بھی ہمرای تھے۔

متعلقہ عنوان :