جادہ آزادی کپ میں ایگل، ابدالین، النصر اور سینٹرل پارک کی ٹیموں نے اپنے میچ جیت لئے

ہفتہ 1 اگست 2026 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2026ء) جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں جادہ اسکولز کے زیر اہتمام لاہور کا سب سے بڑا فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ سنٹرل پارک کیمپس میں جاری ہے، چار روزہ ٹورنامنٹ میں لاہور بھر سے 28 ممتاز فٹبال کلب شرکت کر رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں النصر ایف سی نے پلوٹو ایف سی کو ایک صفر سے ہرایا ، دوسرے میچ میں پلوٹو وائٹس اور علی گورائیہ فٹبال کلب کامیچ دو دو گولز سے برابر رہا اور فیصلہ پنلٹی شوٹ آوٹس پہ ہوا جس میں علی گورائیہ ایف سی نے تین دو سے کامیابی سمیٹی، تیسرے میچ میں پیراگون ایف سی کو ابدالین ایف سی نے تین ایک سے آوٹ کلاس کر دیا،،چوتھے میچ میں الخدمت ایف سی کو ایگل ایف سی نے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ،پانچویں میچ میں سینٹرل پارک نے فیم اکیڈمی کو ایک صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ، چھٹے میچ میں لاہور اتھلیٹیکو نے ایکس ایکس ایف سی کو تین ایک سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پیش قدمی جاری رکھی، ساتویں میچ میں نشتر ایف سی نے ان فرنو کو دو صفر سے شکست دے دی ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا فائنل کل2 اگست کو ہوگا۔ تمام میچزجادہ اسکولز سنٹرل پارک کیمپس کے فٹبال اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلے جارہے ہیں ۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 50 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا، جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 20 ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافی سے نوازا جائے گا۔ جادہ اسکولز کا مقصد نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں، کھیلوں کے فروغ اور جشنِ آزادی کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :