خطرناک سمندری علاقوں کی فہرست سے پاکستان کا نام خارج
پاکستانی بندرگاہوں کا رخ کرنیوالے بین الاقوامی بحری جہازوں کو اضافی وار رسک انشورنس پریمیم ادا نہیں کرنا پڑیگا بین الاقوامی شپنگ لائنز، غیر ملکی تاجروں ، لاجسٹکس کمپنیوں کا پاکستان کے بحری راستوں پر اعتماد بحال ہوگا‘ وزیر بحری امور
اتوار 2 اگست 2026 11:35
(جاری ہے)
لارڈز کی فہرست سے نام نکلنے کے بعد شپنگ لاگت اور انشورنس سرچارجز ختم ہونے سے پاکستانی اشیا ء عالمی منڈیوں میں زیادہ ارزاں اور مقابلے کے قابل ہو جائیں گی۔محمد جنید انور کے مطابق بین الاقوامی شپنگ لائنز، غیر ملکی تاجروں اور لاجسٹکس کمپنیوں کا پاکستان کے بحری راستوں پر اعتماد بحال ہوگا۔
کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور بالخصوص گوادر پورٹ اب عالمی ٹرانزٹ اور خطے کی تجارتی سرگرمیوں کے لیے زیادہ پرکشش اور فعال بن سکیں گی۔معاشی ماہر منور مرزا کے مطابق پاکستان کی سمندری حدود گزشتہ کئی دہائیوں سے لارڈز کی اعلی خطرے والے علاقوں کی فہرست میں شامل تھیں جس کا خمیازہ ملک کو بھاری تجارتی خسارے اور زیادہ انشورنس اخراجات کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا تھا۔اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے 13 مارچ 2026 کو باقاعدہ حکمت عملی کا آغاز کیا گیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی۔اس کمیٹی نے لارڈز کے حکام اور بین الاقوامی بحری اداروں کے سامنے پاکستان کی سمندری حدود کے محفوظ ہونے سے متعلق جامع تکنیکی شواہد، سکیورٹی ڈیٹا اور حقائق پیش کیے۔ مسلسل اور موثر مذاکرات کے نتیجے میں بالآخر جے ڈبلیو سی نے پاکستان کا نام اس فہرست سے حذف کرنے کا اعلان کیا۔بتایا گیا ہے کہ وار رسک پریمیم کے ختم ہونے سے پاکستانی تاجروں کو سالانہ کروڑوں ڈالر کی بچت ہوگی۔اب تک غیر ملکی بحری جہاز پاکستان آنے کے لیے جو اضافی رسک چارجز وصول کرتے تھے، ان کا بوجھ براہِ راست ملکی معیشت اور عام صارف پر پڑتا تھا۔ لاگت میں اس کمی سے درآمدی خام مال بھی سستا ہوگا جس سے مقامی انڈسٹری کو پیداواری اخراجات گھٹانے میں مدد ملے گی۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق گوادر اور کراچی کی بندرگاہیں خطے کے لیے سب سے کم خرچ اور محفوظ تجارتی راستہ بن سکتی ہیں۔ فہرست سے نام نکلنے کے بعد گوادر پورٹ کو عالمی شپنگ روٹس سے جوڑنے میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
پیپلزپارٹی کے مرد تو کم ہیں مگر عورتیں زیادہ ہیں جو بدتمیزی پہ اتری ہوئی ہیں
-
چھرے والی بندوق عظمی بخاری ہے جو صدر زرداری کے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے
-
کراچی: 23 سالہ نوجوان سیکیورٹی گارڈ نے اپنی رائفل سے خود پر ہی گولی چلادی
-
شوگرملز ایسوسی ایشن نے ہر سال کی طرح اس سال بھی چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی
-
راولپنڈی، اڑھائی سالہ مغوی بچہ بازیاب ،ملزم گرفتار
-
اسلام آباد پولیس کیگرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز ،11 مشکوک افراد ،22 موٹر سائیکل تھانہ جات منتقل
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا دورہ سوات ، کبل دھماکے کے زخمیوں کی عیادت، دہشت گردی کیخلاف سخت اقدامات کا اعلان
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات
-
وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان کا محکمہ اطلاعات کے ملازم شان مخدوم اور سینئر صحافی مدثر شاہ آفریدی کی وفات پر اظہار افسوس
-
آزادکشمیرکے انتخابات میں تاریخی دھاندلی کی گئی، وفاقی حکومت کی الٹی گنتی کا وقت شروع ہو گیا،شرجیل میمن
-
یہ نہیں ہو سکتا آپ بات کریں اور نئے صوبے بن جائیں، محسن نقوی نے عجیب بات کی جو ہماری سمجھ سے بالاتر ہے، راناثنا ء اللہ
-
جشن آزادی صرف قومی تہوار نہیں ،قومی اتحاد، یکجہتی، شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.