فیصل آباد کے بینک سے 5 کروڑ 33 لاکھ مالیت کا اصلی سونا غائب‘جعلی سونا کس نے رکھا؟

ماموں کانجن کی گولڈ فنانس اسکیم میں تحقیقات میں 107 گولڈ لون اکاﺅنٹس متاثر ہونے کا انکشاف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 2 اگست 2026 12:41

فیصل آباد کے بینک سے 5 کروڑ 33 لاکھ مالیت کا اصلی سونا غائب‘جعلی سونا ..
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 اگست ۔2026 ) فیصل آباد میں ایف آئی اے نے بینک سے سونا غائب کرنے اور جعلی سونے کے عوض قرضہ دے کر 5 کروڑ 33 لاکھ کے مبینہ فراڈ کے الزام میں بینک کے کیشئر اور منظور شدہ سنار کو گرفتار کر کے 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے.

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق بینک ماموں کانجن کی گولڈ فنانس اسکیم میں 5 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد کے مبینہ فراڈ کا انکشاف ہوا ہے بینک کی جانچ پڑتال کے دوران 17 تھیلے سونا غائب جبکہ متعدد کیسز میں جعلی اور کم وزن سونا سامنے آیا. تحقیقات میں 107 گولڈ لون اکاﺅنٹس متاثر ہونے کا انکشاف ہوا، جس سے بینک کو 5 کروڑ 33 لاکھ 62 ہزار روپے سے زائد کے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے مقدمہ سنار طاہر محمود، کیشئر محمد ارشد اور عبدالرزاق کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ایف آئی اے کے مطابق دیگر افراد کے کردار کا تعین تفتیش کے دوران کیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :