لاہور میں خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد، شناخت نہ ہو سکی

اتوار 2 اگست 2026 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2026ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی جن کی شناخت نہ ہو سکی، ابتدائی طور پر اموات کی وجہ نشے کی زیادتی بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایدھی ترجمان کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے چونگی امر سدھو کے قریب فٹ پاتھ سے 35 سالہ شخص کی لاش ملی ۔ ترجمان کے مطابق متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔غالب مارکیٹ کے علاقے شیر پا ئوپل کے نیچے سے 30 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کی ہلاکت بھی بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی۔دونوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس شناخت اور مزید قانونی کارروائی میں مصروف ہے۔