مودی حکومت کشمیر میں ہونیوالی دہشتگردی کی ذمے دار ہے، فاروق عبداللہ

جنتر منتر پر بھرپور احتجاج کے فورا بعد کلگام میں مزدوروں پر حملہ گہری سازش ہے،انٹرویو

پیر 3 اگست 2026 18:20

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2026ء) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیرِ اعلی فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت کشمیر میں ہونے والی دہشت گردی کی ذمے دار ہے۔فاروق عبداللہ نے پاکستان کو کلگام واقعے سے جوڑنے کو بھارتی میڈیا میں رد کر دیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سابق وزیرِ اعلی نے سوال اٹھایا کہ اگر دہشت گردی ختم ہو چکی ہے تو مزدوروں کو مارنے والے کون ہیں انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کے خصوصی تشخص کا مطالبہ سامنے آتے ہی ایسے مشکوک واقعات کیوں ہوتے ہیں فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ جنتر منتر پر بھرپور احتجاج کے فورا بعد کلگام میں مزدوروں پر حملہ گہری سازش ہے۔