Live Updates

آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی، ٹرمپ

آبنائے ہرمز کھلنا پہلا مرحلہ ہے، دوسرے مرحلے میں نیوکلیئر ایشو پر بات ہوگی،گفتگو

منگل 4 اگست 2026 10:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2026ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی۔وائٹ ہاوس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ معاملہ جلد کسی ایک طرف ہوجائے گا۔ یہ کوئی پیچیدہ چیز نہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کھلنا پہلا مرحلہ ہے، دوسرے مرحلے میں نیوکلیئر ایشو پر بات ہوگی۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اس بات پر واضح ہے کہ ایران کے پاس نیوکلیئر ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں کوئی فیس نہیں ہوگی۔ اگر کوئی اور چارج کرے گا تو امریکا بھی چارج کریگا۔امرکی صدر نے دعوی کیا کہ امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے۔ ایران کے پاس یہ آخری موقع ہے کہ وہ دستاویز پر دستخط کردے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات