Live Updates

ٹرمپ ایران جنگ ہا چکے ہیں: ڈیمو کریٹک سینیٹر کرس مرفی

جنگ ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے خراب معاہدے کی بھی حمایت کروں گا،گفتگو

پیر 10 اگست 2026 18:09

ٹرمپ ایران جنگ ہا چکے ہیں: ڈیمو کریٹک سینیٹر کرس مرفی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2026ء) ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ یہ جنگ ہار چکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کا موقف ہے کہ جنگ جاری رہنے سے واشنگٹن کمزور جبکہ تہران مزید مضبوط ہو رہا ہے۔کرس مرفی نے بتایا کہ میں جنگ ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک خراب معاہدے کی بھی حمایت کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات تعطل کا شکار رہنے کے باعث اس اہم آبی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔کرس مرفی نے کہا کہ جنگ ختم ہونی چاہیے کیونکہ جنگ کا ہر گزرتا دن امریکا کو کمزور اور ایران کو مضبوط کر رہا ہے، جبکہ یہاں امریکا میں لوگوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے کیونکہ قیمتیں مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سینیٹر نے کہا کہ میں جنگ جاری رکھنے کے لیے مزید فنڈز فراہم کرنے کی مخالفت کروں گا، تاہم تنازع ختم ہونے کے بعد امریکی اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخائر میں دوبارہ اضافے کی حمایت کروں گا۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اتوار کو کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ کوئی براہِ راست مذاکرات نہیں ہو رہے۔انہوں نے اصرار کیا کہ واشنگٹن کی جانب سے تہران کے مطالبات تسلیم کیے جانے تک آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی، ان مطالبات میں بحری ناکہ بندی ختم کرنا بھی شامل ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات