حریت کانفرنس کا مقبوضہ جموں وکشمیرکی سنگین صورتحال پر اظہار تشویش
پیر 10 اگست 2026 18:16
(جاری ہے)
کل جماعتی حریت کانفرنس اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے ممتاز کشمیری رہنما شیخ عبدالعزیز کو ان کے 18ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔بھارتی فوجیوں نے شیخ عبدالعزیز کو 11 اگست 2008 کو اس وقت گولیاں مارکر شہیدکردیاتھا جب وہ جموں کے ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے وادی کشمیرکی اقتصادی ناکہ بندی کے خلاف سرینگر سے کنٹرول کی طرف ایک بڑے پرامن جلوس کی قیادت کررہے تھے۔
حریت قیادت نے کہا کہ کشمیر کازکے لئے شیخ عزیزکی خدمات اور قربانیاں سیاسی حقوق اور حق خود ارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کا ایک اہم باب ہیں۔قیادت نے کہا کہ جلوس میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی شرکت بھارتی مظالم اور معاشی ناکہ بندی کے خلاف کشمیری عوام کے عزم کی عکاسی کرتی تھی۔ حریت قیادت نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔دریں اثناءبھارتی فورسز اور ایجنسیوں نے بھارت کے یوم آزادی سے قبل مقبوضہ جموں وکشمیر کے متعدد علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں تیزکر دی ہیں۔ جموں، راجوری، پونچھ، کشتواڑ، سانبہ اور کٹھوعہ میں گھرگھرتلاشیاں لی گئیں جبکہ بارہمولہ، کپواڑہ، بانڈی پورہ، بڈگام، اسلام آباد، کولگام اور پلوامہ کے مختلف علاقوں میں چھاپوں اور تلاشیوں کا سلسلہ جاری رہا۔بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ میں محمد پرویزنامی ایک شخص کی 12 کنال سے زائداراضی ضبط کر لی۔ بھارت کے یوم آزادی سے قبل قابض حکام نے سرینگر اور سرکاری تقریبات کے اہم مقامات کے اردگرد اوردیگر علاقوں میں شاہراہوں اور اہم رابطہ سڑکوںپر پابندیاں مزیدسخت کر دی ہیں جبکہ جگہ جگہ گا ©ڑیوںاورمسافروں کی تلاشی لی جارہی ہے اور لوگوں سے شناختی دستاویزات طلب کی جارہی ہیں۔جموں کی پریڈ سبزی منڈی میں دکانوں کو مسمار کرنے کے خلاف تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی سے ان کا روزگار خطرے میں پڑگیا ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مظفرآباد ، موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی ناقص سروس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
-
گزشتہ ایک سال میں 4 ہزار7 سو سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا
-
صدرآزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، طارق فضل چوہدری
-
صدر آزاد کشمیر کے لئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
ادھم پورمیں بھارتی فورسزنے 2 نوجوان شہیدکردیئے
-
بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.