چکوال ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی غیر قانونی سگریٹ سازی کیخلاف بڑی کارروائی،خفیہ طور پر سگریٹ تیار کرنے والی ایک فیکٹری کو سیل کردیا
منگل 11 اگست 2026 20:15
(جاری ہے)
تلاشی کے دوران انفورسمنٹ ٹیموں کو معلوم ہوا کہ مذکورہ فیکٹری میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت لازمی ٹیکس اسٹیمپ کے بغیر خفیہ طور پر غیر قانونی سگریٹ تیار کئے جا رہے تھے۔
مزید برآں مذکورہ مینوفیکچرنگ یونٹ کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ساتھ منسلک بھی نہیں کیا گیا تھا جو تمباکو کے شعبے کے مینوفیکچررز کے لیے لازمی تقاضا ہے۔کارروائی کے نتیجے میں تقریباً 12,600 کلوگرام خام تمباکو قبضے میں لیا گیا جو تقریباً 630,000 پیکٹ سگریٹ تیار کرنے کے لیے کافی تھا۔ اس کے علاوہ فلٹر راڈز، سگریٹ پیپر، ایلومینیم فوائل، پیکیجنگ میٹریل اور سگریٹ سازی میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ ضبط شدہ سامان سرکاری گودام منتقل کرکے مذکورہ سگریٹ فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔اس کارروائی کے نتیجہ میں ریونیو پر مرتب ہونے والے ممکنہ اثرات میں تقریباً 90 ملین روپے کی ممکنہ ٹیکس چوری کو روکا جا سکا ہے جو ضبط شدہ خام تمباکو سے تیار کیے جانے والے سگریٹ کی فروخت کے نتیجے میں ہو سکتی تھی،غیر قانونی فیکٹری کے احاطے میں موجود اسٹاک پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ممکنہ چوری کے علاوہ کارروائی کے دوران ضبط اور سیل کی گئی مشینری اور دیگر سامان کی مالیت کا مجموعی تخمینہ 211 ملین روپے لگایا گیا ہے۔ایف بی آر نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ قابل اطلاق ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی ادائیگی کے بغیر سگریٹ کی تیاری اور فروخت، نیز ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی پابندی نہ کرنا ، ٹیکس قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بورڈ سگریٹ کی غیر قانونی تیاری کی روک تھام، قانونی کاروبار اور سرکاری محصولات کے تحفظ کے لیے سخت انفورسمنٹ اقدامات کر رہا ہے۔غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف جاری تحقیقات مکمل ہونے پر قانون کے مطابق مزید کارروائی اور فوجداری مقدمات کا آغاز کیا جائے گا۔ایف بی آر نے غیر قانونی تمباکو مصنوعات کی تیاری اور ٹیکس چوری کی دیگر اقسام کے خلاف انفورسمنٹ کارروائیاں مزید تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جبکہ ٹیکس قوانین کی پابندی کرنے والے ٹیکس دہندگان اور قانون کی پاسداری کرنے والے کاروبار کے لیے مساوی مسابقتی ماحول کو یقینی بنایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
-
ایف آئی اے ایبٹ آباد نے کینیڈا کا ورک ویزا دلانے کے نام پر لاکھوں روپے ہضم کرنے والے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا
-
میانوالی کے علاقہ چکڑالہ میں نماز کیلئے مسجد میں جاتے ہوئے ایک بزرگ کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.