فوجیوں نے رواں سال اب تک 21 نوجوانوں کو شہید، 4,670 کو گرفتار کیا: رپورٹ
بدھ 12 اگست 2026 15:27
(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز نے 5 اگست 2019 کے بعد کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل اور جعلی مقابلوں میں تیزی لائی ہے جب بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے دفعہ 370 اور 35A کو منسوخ کرکے مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی اور اس پر فوجی محاصرہ مسلط کردیا۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے رواں سال اب تک 21 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور 4 ہزار 670 کو گرفتار کیا ہے جب کہ 1989 سے اب تک مقبوضہ علاقےمیں 96ہزار502 کشمیری بھارتی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیںجن میں زیادہ تر نوجوان تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حریت رہنماو ¿ں، علمائے کرام، خواتین، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیری نوجوان غیر قانونی طورپرجیلوں میںنظربندہیں جنہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسایاگیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ ظلم و بربریت اور کشمیردشمن پالیسیوں سے کشمیریوں کو زیر نہیں کیاجاسکتا ۔ بھارت کشمیری نوجوانوں کو شہید اورگرفتارتو کرسکتا ہے لیکن وہ آزادی اور امن کے لیے ان کے عزم اور جذبے کو شکست نہیں دے سکتا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اپنی جدوجہد کو مکمل کامیابی تک جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ متنازعہ خطے کے مستقبل سے متعلق لوگوں کے حقیقی سیاسی مطالبات کو فوجی طاقت اور ریاستی دہشت گردی سے دبایا نہیں جا سکتا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کا فرض ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ناانصافی، ظلم وبربریت اور نوجوانوں کے بہیمانہ قتل کو روکے اور کشمیریوں کو بچانے کے لیے آگے آئے۔رپورٹ میں مطالبہ کیاگیا کہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں اس کے گھناو ¿نے جرائم اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر جوابدہ بنایا جائے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مظفرآباد ، موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی ناقص سروس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
-
گزشتہ ایک سال میں 4 ہزار7 سو سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا
-
صدرآزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، طارق فضل چوہدری
-
صدر آزاد کشمیر کے لئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
ادھم پورمیں بھارتی فورسزنے 2 نوجوان شہیدکردیئے
-
بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.