ہری پور، 14 اگست جشن آزادی اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

بدھ 12 اگست 2026 17:43

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2026ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین اور ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی زیرِ صدارت 14 اگست جشنِ آزادی اور عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان اور مذہبی اسکالر ڈاکٹر عبدالمہیمن نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قومی و مذہبی تقریبات کو عقیدت و احترام اور شایانِ شان انداز میں منعقد کرنے کے لیے سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈاکٹر عبدالمہیمن نے 14 اگست کے حوالے سے عزمِ عالی شان تقریب کے انتظامات اور پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر اصلاح الدین نے 14 اگست کے موقع پر شجرکاری مہم کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے اور سرکاری و نجی تعلیمی اداروں سمیت دیگر مقامات پر زیادہ سے زیادہ پودے لگانے پر زور دیا۔ \378

متعلقہ عنوان :