جشن آزادی پر نادرا کا عوام کیلئے بڑا تحفہ، کیو آر کوڈ والا نیا شناختی کارڈ متعارف

کیوآر کوڈ کے ذریعے شناختی کارڈ کی تصدیق عام اسمارٹ فون سے بھی ممکن ہوگی

جمعہ 14 اگست 2026 20:10

جشن آزادی پر نادرا کا عوام کیلئے بڑا تحفہ، کیو آر کوڈ والا نیا شناختی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2026ء) پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر نادرا نے عوام کیلئے بڑی سہولت متعارف کرا دی۔ نادرا نے پاکستان میں تیار کیا گیا کیو آر کوڈ پر مبنی نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرایا ہے۔کیو آر کوڈ کے ذریعے شناختی کارڈ کی تصدیق عام اسمارٹ فون سے بھی ممکن ہوگی۔

(جاری ہے)

نادرا کے مطابق پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نئے شناختی کارڈ پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کرکے شناخت کی تصدیق کی جا سکے گی۔

نئے شناختی کارڈ کے کیو آر کوڈ میں کارڈ ہولڈر کی متعلقہ شناختی معلومات اور تصویر موجود ہوگی جبکہ کیو آر کوڈ کے ذریعے نام، پتہ اور دیگر شناختی معلومات کے ڈیٹا اندراج میں غلطیوں میں بھی کمی لانے میں مدد ملے گی۔نادرا کے مطابق نئے نظام سے شناختی دستاویزات کی تصدیق مزید آسان، تیز اور موثر بنانے میں مدد ملے گی۔