گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 1449 ٹریفک حادثات، 10 افراد جاں بحق، 1692 زخمی ہوگئے

جمعہ 14 اگست 2026 21:57

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 1449 ٹریفک حادثات، 10 افراد جاں بحق، 1692 ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست 2026ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1449 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا، جن میں 808 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 884 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (83 فیصد) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 932 ڈرائیوز، 62 کم عمر ڈرائیور، 604 مسافر اور166 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 165 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت 203 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 93 حادثات میں 99 متاثرین کے ساتھ دوسرے ملتان 90 حادثات میں 98 متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبر پر رہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 1702 متاثرین میں 1370 مرد اور 332 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں 383 افراد کی اوسط عمر 18سال سے کم 866 افراد کی اوسط عمر 18 سے 40 سال کے درمیان جبکہ 453 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے ۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1607 موٹر سائیکلز، 84 آٹو رکشے، 140 کاریں، 22 وین، 12 مسافر بسیں، 21 ٹرک اور 51 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔