فیصل آباد، رکشہ ڈرائیور کو لوٹ کر قتل کرنے والے دونوں ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک، ملزمان کے دو ساتھی فرار

بدھ 12 اگست 2026 18:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2026ء) رکشہ ڈرائیور کو لوٹ کر قتل کرنے والے دونوں ڈاکو پولیس مقابلے میں( فل فرائی) ہلاک جبکہ ملزمان کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہوئے ہیں پولیس کا دعویٰ تفصیلات کے مطابق سدھار بائی پاس روڈ، ڈمر فلور مل کے قریب گذشتہ روز دو مسلح ڈاکوئوں نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے شاداب پلّی، جھنگ روڈ کے رہائشی رکشہ ڈرائیور حسن قیل کردیاتھا اور 15ہزار روپے نقدی لوٹ کرکے فرار ہوگئیسی پی او فیصل آباد نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہو? ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی تھی پولیس نے ضلع بھر کی ناکہ بندی کردی اور ڈاکوئوں کی تلاش کے لئے جگہ جگہ چھاپے مارے گئے موصول ہوئی کہ چار مسلح شہری سے واردات کر کے لنڈا پل کی طرف فرار ہوئے ہیںایس ایچ او تھانہ ساندل بار نفری کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے انسداد کے لیے بائی پاس پر موجود تھے موٹر سائیکل سواروں کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔

(جاری ہے)

ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے امین پور بائی پاس کی طرف فرار ہوئے ،نفری کی کال پر ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد،ڈی ایس پی سرکل صدر شاہد،ایس ایچ او ائیرپورٹ قمر زمان نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے ،ملزمان زرعی فارم کی دیوار کی اوٹ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے رہے پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر دیکھا تو دو ملزمان مردہ حالت میں پڑے تھے ملزمان اندھا دھند فائرنگ کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہوئے تھے دوران شناخت ملزمان کے نام راشد علی اور کاشف معلوم ہوئے ملزمان کے دو ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی ہے ملزمان کے پاس سے دو پسٹل اور وارداتوں میں چھینے گئے موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئے ،ٹیکنیکل سورسز سے تصدیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ وہی ملزمان ہیں جنہوں نے گزشتہ روز رکشہ ڈرائیور کو واردات کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔