انسانوں کو فوری ٹھنڈک پہنچانے کے لیے منفرد ہیومن فریج متعارف

جدید کولنگ سسٹم جاپانی کمپنی اور صنعتی آلات بنانے والی کارپوریشن نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے. رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 13 اگست 2026 13:17

انسانوں کو فوری ٹھنڈک پہنچانے کے لیے منفرد ہیومن فریج متعارف
ٹوکیو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اگست ۔2026 ) موسمیاتی تبدیلی، گلوبل وارمنگ اور دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی شدید گرمی کے پیش نظر جاپان نے انسانوں کو فوری ٹھنڈک پہنچانے کے لیے ایک منفرد ہیومن فریج متعارف کروا دیایہ جدید کولنگ سسٹم جاپانی کمپنی اور صنعتی آلات بنانے والی کارپوریشن نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے، جو طاقتور ٹھنڈی ہوا کے ذریعے چند ہی منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے.

رپورٹ کے مطابق یہ کولنگ یونٹ تقریباً 7 فٹ اونچا اور 3.

(جاری ہے)

9 فٹ چوڑا ہے، جبکہ اس کا ڈیزائن وینڈنگ مشین یا ریفریجریٹر سے مشابہت رکھتا ہے کمپنی کے مطابق اس کولنگ یونٹ میں تقریباً 10 منٹ گزارنے سے ہیٹ ایگزاسشن (شدید گرمی سے ہونے والی جسمانی تھکن) کی علامات میں نمایاں کمی آ سکتی ہے. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یونٹ کے اندر کا درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے، جبکہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ کی ٹھنڈی ہوا براہِ راست سر، گردن، کندھوں اور کمر پر ڈالی جاتی ہے صارف کی حفاظت کے لیے یہ نظام 20 منٹ بعد خودکار طور پر بند ہو جاتا ہے تاکہ جسم ضرورت سے زیادہ ٹھنڈا نہ ہو.

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا پہلا ایسا آلہ ہے جو پورے جسم کو بیک وقت ٹھنڈا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور روایتی ایئر کنڈیشننگ کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے جسم کا درجہ حرارت کم کرتا ہے کمپنی کے مطابق یہ آلہ توانائی کی بچت بھی کرتا ہے اور اسے چلانے کی لاگت تقریباً 16 ین فی گھنٹہ ہے، تاہم ایک یونٹ کی قیمت تقریباً 15 لاکھ جاپانی ین (تقریباً 10 ہزار امریکی ڈالرز سے زائد) رکھی گئی ہے.                                                           

متعلقہ عنوان :