اظفر علی نے پہلی بار اپنی تیسری شادی کی تمام تفصیلات شیئر کر دیں

گزشتہ سال اکتوبر میں ردا الزہرا سے تیسری شادی کی جو ایک ارینج میرج تھی،اداکاراظفرعلی

جمعہ 14 اگست 2026 13:25

اظفر علی نے پہلی بار اپنی تیسری شادی کی تمام تفصیلات شیئر کر دیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2026ء) پاکستانی میزبان، اداکار اور پروڈیوسر اظفر علی نے اپنی تیسری شادی کے بارے میں پہلی بار کھل کر بات کرتے ہوئے تمام تفصیلات شیئر کر دیں-نادیہ خان کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان اور اداکاراظفر علی نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ردا الزہرا سے تیسری شادی کی جو ایک ارینج میرج تھی۔

(جاری ہے)

اظفر علی نے کہا کہ میری بہنیں شادی کے لیے اصرار کرتی رہیں جبکہ میں تیسری شادی نہیں کرنا چاہتا تھا اور میری بہن نے ردا الزہرا کا رشتہ تجویز کیا۔ ردا اس وقت دبئی میں رہتی تھیں۔

متعلقہ عنوان :