والدین بچوں کو موبائل فون دینے سے گریز کریں،بھارتی اداکارہ

بھارتی اداکارہ شکیلہ کا فون کی لت کے باعث گردن کا آپریشن کروانے کا انکشاف

جمعہ 14 اگست 2026 13:25

والدین بچوں کو موبائل فون دینے سے گریز کریں،بھارتی اداکارہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2026ء) سائوتھ انڈیا کی اداکارہ شکیلہ کو فون کی لت کے باعث گردن کی سرجری پر 3 لاکھ بھارتی روپے خرچ کرنا پڑگئے۔ملیالم، تامل، کناڈا اور تیلگو فلموں کی اداکارہ نے کہا غیر ضروری ویڈیوز نہ دیکھیں بھلے وہ میری ہی کیوں نہ ہو۔53 سالہ شکیلہ نے چنئی میں گردن کے مسئلے کے باعث سرجری کروانے کے بعد ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ موبائل فون پر گیمز کھیلنے اور ویڈیوز دیکھنے کی عادت کے باعث انہیں سنگین صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے والدین کو بھی بچوں کو موبائل فون سے دور رکھنے کی تاکید کی۔اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ وی لاگ میں شکیلہ نے کہا گھر واپس آنے کے بعد انہیں ڈاکٹر نے صحت یابی تک گردن کا کالر پہننے کا مشورہ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وہ اکثر بستر پر کروٹ لے کر کئی گھنٹوں تک موبائل فون پر گیمز کھیلتی رہتی تھیں اور ویڈیوز دیکھتی تھیں جس کے باعث گردن کو غیرمعمولی نقصان پہنچا۔

شکیلہ نے بتایا کہ سرجری کے بعد انہیں بستر سے اٹھنے اور کھانا کھانے تک کے لیے دوسروں کی مدد درکار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فون ایک بہت مفید چیز ہے، لیکن اسے ضرورت سے زیادہ استعمال نہ کریں۔ میں بستر پر کروٹ لے کر مسلسل چار گھنٹے تک فون پر گیم کھیلتی رہتی تھی۔ صرف چائے یا کافی پینے کے لیے اٹھتی تھی۔ اس کے بعد یوٹیوب اور انسٹاگرام پر گھنٹوں ریلز دیکھتی رہتی تھی۔

غلط انداز میں بیٹھنے اور فون کے زیادہ استعمال نے میری گردن کی اہم رگوں کو متاثر کیا۔انہوں نے والدین کو بھی خبردار کیا کہ بچوں کو موبائل فون دینے سے گریز کریں اور فون کا استعمال صرف ضروری کاموں تک محدود رکھیں، صرف مفید مواد دیکھنا چاہیے۔ بصورت دیگر انسان کو 3 لاکھ روپے خرچ کرنے کے ساتھ ناقابل برداشت تکلیف بھی برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :