Live Updates

ایران کے حملے، آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز اور تجارتی جہازوں کی آمد ورفت بند ہوگئی

ہفتہ 15 اگست 2026 11:33

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2026ء) ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں مزید دو بحری جہازوں پر حملوں کے بعد اس اہم آبی گزرگاہ سے تجارتی آمدورفت تقریبا رک گئی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی کمپنی کے اعداد و شمارمیں بتایاگیاکہ آبنائے ہرمز سے صرف چند ہی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے دو جہاز ہی گزرے ہیں۔

جن میں ایک اناج بردار جہاز ایرانی پانیوں میں داخل ہوا جبکہ ایک خالی خشک مال بردار جہاز مخالف سمت میں گزرا۔ ایک خالی ایل پی جی ٹینکر بھی آبنائے کے راستے خلیج کی جانب بڑھتا دیکھا گیا۔اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ روز خام تیل لے جانے والا کوئی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرتا دکھائی نہیں دیا جب کہ گزشتہ روز 9 کمرشل جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کیا اور بدھ کو 5 جہاز گزرے تھے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات