mرانا سکندر حیات کو محکمہ لٹریسی کا اضافی قلمدان مل گیا

اتوار 16 اگست 2026 18:15

Oلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2026ء) صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن رانا سکندر حیات کو محکمہ لٹریسی کا اضافی قلمدان بھی سونپ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رانا سکندر حیات کو اضافی محکمہ تفویض کرنے کی منظوری دے دی۔سرکاری منظوری کے بعد رانا سکندر حیات محکمہ سکول ایجوکیشن کے ساتھ محکمہ لٹریسی کی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے۔ محکمہ لٹریسی کا اضافی قلمدان ملنے کے بعد صوبائی وزیر کے زیر نگرانی دونوں محکموں سے متعلق امور چلائے جائیں گے۔