اپنے لیڈر کی رہائی کیلئے نکلیں گے اور مارچ میں خود لیڈ کروں گا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا 27ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان

اتوار 16 اگست 2026 20:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2026ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 27 ستمبر 2026 کو دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی پالیسی بنانے کے لیے درست اور بروقت ڈیٹا کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اسٹریٹ موومنٹ کیلئے ایک روزہ دورے پر بنوں پہنچے۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کارکنوں سے گفتگو میں کہا کہ 27 ستمبر کے مارچ کیلئے بہترین تیاری کرنی ہے اس بار ملک وقوم کی تقدیر اور تاریخ دونوں بدل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی میں 2022 تک امن تھا اس کے بعد کے حالات سب کے سامنے ہیں، امن کی تباہی کی ذمہ دار موجودہ حکومت اور اس کو لانے والے ہیں، کیپی دو دہائیوں سے تجربہ گاہ بنا ہوا ہے یہاں کے عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ امن کی خاطر ہزاروں جانیں قربان کیں، بند کمروں کے فیصلوں نے امن تباہ کیا ہر اس فیصلے کی مخالفت کریں گے جو صوبے اور عوام کیخلاف ہو گا ہماری پولیس فورس امن کی بحالی اورعوام کے تحفظ کیلئیسینہ سپر ہے، بنوں: صوبائی حکومت پولیس فورس کو ہر طرح کی سپورٹ فراہم کررہی ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ پولیس کیلئے انفرااسٹرکچر کی ترقی، جدید آلات اور تربیت پر اربوں روپیخرچ کر رہے ہیں، امن ترقی و خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے امن کی بحالی کیلئے ہر حد تک جائیں گے، بانی پی ٹی آئی قوم کے مستقبل کیلئے ناحق قیدکی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں، اپنے لیڈر کی رہائی کیلئے نکلیں گے اور مارچ میں خود لیڈ کروں گا۔