Live Updates

ٹرمپ کا ایران جنگ میں ساتھ نہ دینے پر جنوبی کوریا سے اظہارِ ناراضی

پینٹاگون سربراہ کو جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں کم کرنے کی ہدایت کی ہے، گفتگو

پیر 17 اگست 2026 10:15

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2026ء) امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ میں حصہ نہ لینے پر جنوبی کوریا سے اظہار ناراضی، فوجی مشقیں کم کرنے کی ہدایت دے دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ میں نے حال ہی میں جنوبی کوریا کے صدر سے پوچھا کہ کیا وہ اسلامی جمہوریہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے میں ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہیں گے، تو انہوں نے جواب دیا کہ 'نہیں، شکریہ!۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے کہا کہ انھوں نے پینٹاگون سربراہ کو جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں کم کرنے کی ہدایت کی ہے، اگرچہ اب ان مشقوں کو منسوخ کرنے میں بہت دیر ہو چکی ہے، لیکن وہ اس بات پر خوش نہیں ہیں کہ امریکا نے پہلے ان میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ مشقیں نہ صرف مہنگی ہیں بلکہ شمالی کوریا کو انتہائی نامناسب اور جارحانہ پیغام دیتی ہیں جو ان کے دور صدارت میں امریکا کے لیے کسی خطرے کا باعث نہیں بنا اور ہمیشہ احترام کا رویہ اختیار کیے رکھا۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ شمالی کوریا کے کم جونگ ان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات