چین نے ایندھن کی برآمدات پر پابندیاں نرم کردیں، عالمی مارکیٹ کو بڑا ریلیف ملنے کی امید
منگل 18 اگست 2026 21:41
(جاری ہے)
حکام نے اتنے برآمدی کوٹے منظور کیے ہیں جن سے چین کی ایندھن کی برآمدات جنگ سے قبل کی سطح سے بھی تجاوز کرسکتی ہیں۔
جولائی میں چین کی ریفائنڈ پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی برآمدات 46 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن رہیں، جو جون میں 43 لاکھ 60 ہزار ٹن تھیں۔ جون میں بھی برآمدات میں مئی کے مقابلے میں 29 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ڈیزل کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ جولائی میں ڈیزل کی برآمدات ماہانہ بنیاد پر 88 فیصد بڑھ کر 8 لاکھ 10 ہزار ٹن ہوگئیں، جو گزشتہ سال کی ماہانہ اوسط سے تقریباً 50 فیصد زیادہ ہیں۔پٹرول کی برآمدات بھی جون کے مقابلے میں 320 فیصد اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 20 ہزار ٹن تک پہنچ گئیں، تاہم سالانہ بنیاد پر یہ اب بھی 55.3 فیصد کم ہیں۔چین کی ایوی ایشن فیول کی برآمدات جولائی میں جون کے مقابلے میں 42 فیصد بڑھ کر 13 لاکھ 20 ہزار ٹن رہیں، تاہم گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ان میں 33 فیصد کمی ہوئی۔چین کی جانب سے زیادہ ریفائنڈ مصنوعات عالمی مارکیٹ میں بھیجنے سے ایندھن کی محدود سپلائی والی مارکیٹوں کو کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ بیرون ملک نسبتاً بہتر قیمتیں چینی ریفائنریوں کو پیداوار بڑھانے کی ترغیب بھی دے سکتی ہیں، جس کے نتیجے میں وقت کے ساتھ خام تیل کی درآمدات میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔دوسری جانب چین کی ایل این جی درآمدات جولائی میں سالانہ بنیاد پر 2.4 فیصد اضافے کے ساتھ 55 لاکھ ٹن رہیں، تاہم رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران ایل این جی درآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.6 فیصد کم رہی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
وزیرِ مملکت محمد عون چوہدری کا پاکستانی قونصل خانے کا دورہ
-
افغانستان پریمیئر لیگ ٹی20 کی تین فرنچائزز اور ’’کوہِ ظفر‘‘ ٹرافی کی رونمائی
-
ویمنز ایشیا کپ 2026; TPT 360 کو آفیشل براڈکاسٹ پروڈکشن کی ذمہ داری مل گئی
-
پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے وفد کا فلپائن قونصلیٹ جنرل دبئی کا دورہ
-
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 469 ہوگئی، سینکڑوں افراد تاحال لاپتا
-
مذاکرات پسپائی کی علامت نہیں بلکہ قومی مفادات کے تحفظ کی صورت میں مزاحمت کا حصہ ہیں: باقرقالیباف
-
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے باعث اموات 270 ہوگئیں، 644 سیاح لاپتہ
-
دنیا مصنوعی ذہانت کے ذریعہ آنے والی تبدیلیوں کے لیے خطرناک حد تک تیار نہیں ، بل گیٹس
-
نیپال اورتبت کی سرحد پر تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 165 افراد ہلاک، 800 غیر ملکیوں سمیت 1500 افراد لاپتا
-
آبنائے ہرمز سے کوموڈیٹی بحری جہازوں کی آمد و رفت 3 ماہ کی کم ترین سطح پرآگئی
-
ہیٹی میں گینگ کا خوفناک حملہ، چرچ میں پناہ لینے والے 40 افراد ہلاک
-
غزہ میں پتنگ دیکھنے پر بھی حملے کی دھمکی، حماس کا والدین کو بچوں کو باز رکھنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.