ماہی گیروں کے بچوں کی تعلیم اور صحت سمیت ان کے بہتر روزگار کےلئے کام کر رہے ہیں، صوبائی وزیر لائیوسٹاک اینڈ فشریز
جمعرات 20 اگست 2026 19:22
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ ماہی گیری کے علاوہ ماہی گیر کا کوئی دوسرا آسرا نہیں ہے، ان کا نقصان ملک کا نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی جال استعمال کرنے والوں کو روکنے کے لیے ہم نے جرمانے اور سزائوں میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم نے جو غیر قانونی جال جلائے ہیں ان کی کل مالیت ایک کروڑ روپے سے زیادہ ہے اور وہ کل 660 جال تھے۔ محمد علی ملکانی نے کہا کہ ہم نے اس سال جرمانے کی مد میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ کے ماہی گیروں کو اس بار چھوٹی بڑی مچھلیوں کے شکار والی کشتیوں پر سبسڈی دی ہے اور یہ سبسڈی انہیں بینک اکائونٹس کے ذریعے دی گئی ہے تاکہ وہ ایجنٹ مافیا سے بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں FOA والوں نے تجویز دی تھی کہ سمندر سے مچھلیوں کا اسٹاک ختم ہو رہا ہے اس لیے مچھلی کے شکار پر کچھ وقت کے لیے پابندی عائد کی جائے، لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا، ہم نے کہا کہ اگر چھوٹی مچھلی نہیں ماری جائے گی اور غیر قانونی جال استعمال نہیں ہوگا تو ماہی گیروں کو گزر بسر کے لیے بڑی مچھلی پکڑ کر اپنا گزارا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں امن و امان ہوگا وہیں کاروبار ممکن ہے، ہماری کوشش ہے کہ یورپی یونین مچھلی کی ایکسپورٹ پر لگی پابندی ہٹائے جس کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایئرسیال ملک کی دوسری بڑی ایئر لائن بن گئی
-
لاہور،خیابان امین میں خوفناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
-
پابندی کے باوجود پتنگوں کی خرید و فروخت و سپلائی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،پولیس
-
سیالکوٹ، دوست کے قتل میں ملوث 4 سال سے روپوش اشتہاری مجرم گرفتار
-
نئے صوبے عوام کی مرضی کے بغیر نہیں بن سکتے‘ گورنر پنجاب
-
وفاقی وزیراحد چیمہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندوں کی ملاقات، ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ
-
کچلاک ،شوہر نے چاقو اور خنجر کے وار کرکے 15 سالہ بیوی کو قتل کر دیا
-
پشاور، 7 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کی اپیل خارج
-
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ سہولیات میں بہتری پراہم پیش رفت
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا راولپنڈی میں گرین بس سے ٹکرا کر کمسن بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
-
توقع ہے 27 ستمبر کے مارچ میں جے یو آئی اور جوائنٹ اپوزیشن شامل ہونگے، بیرسٹر گوہر
-
گورنر کے پی نے پمز ہسپتال نرسری آتشزدگی میں نومولود کو بچانیوالی نرس کو کیش اور خصوصی شیلڈ سے نوازا.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.