جموں،این آئی اے کی خصوصی عدالت کی طرف سے کشمیری خاتون کی ضمانت کی درخواست مسترد
جمعہ 21 اگست 2026 23:00
(جاری ہے)
عدالت کے مطابق استغاثہ کی جانب سے پیش کیا گیا مواد مزید گواہوں کی شہادت سے تقویت کا متقاضی ہے۔بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے اینشا جان کو 2020میں جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کیا ان پر آرمز ایکٹ، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے اور ایکسپلوسیو سبسٹنسز ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمات قائم کئے گئے ۔
اینشا جان نے طویل قید، مقدمے کی سماعت میں تاخیر اور طبی مسائل کی بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالتی حکم کے مطابق وہ چھ سال سے زائد عرصے سے زیر حراست ہیں جبکہ ان کے خلاف الزامات 10دسمبر 2022 کو عائد کیے گئے تھے۔ وکیل دفاع یوگیش بخشی نے موقف اختیار کیا کہ طویل حراست نے ان کی صحت کو بری طرح متاثر کیا ہے اور وہ متعدد عارضوں میں مبتلا ہیں۔ این آئی اے نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔ادھرسرینگر میں مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ نے بارہمولہ کے رہائشی عابد پرویز حجام کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قراردیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ عابد پرویز حجام کو 2020میں آرمز ایکٹ اور یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور تین سال قید میں رہنے کے بعد 12مئی 2023کو این آئی اے کی خصوصی عدالت نے انہیں ضمانت دی تھی۔ بعد ازاں انہیں پی ایس اے کے تحت دوبارہ حراست میں لے لیا گیا، تاہم ہائی کورٹ نے 2مئی 2024 کو ان کی نظر بندی کالعدم قرار دی تھی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
-
بھارت میں مساجد اورمدارس کیخلاف بلڈوز کارروائیاں ،مسلم دنیا خاموش
-
جموںوکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے،مرکز 185 کلومیٹر زیر زمین افغانستان کے ہندوکش علاقے میں تھا
-
راجوری میں’’پولیو فری پاکستان‘‘ پمفلٹ کی گردش، بھارتی حکام سے وضاحت طلب
-
کاکروچ جنتا پارٹی کانئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب احتجاج
-
بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کا پہلا غیر ملکی دورہ ،بھارت کے بجائے ملائیشیا اورچین کاانتخاب
-
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
-
آزاد کشمیر کا ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.